بولی وڈ کے کون سے مشہور خان بننے جارہے ہیں رنبیر کپور کے والد

شائع 24 اگست 2016 06:12am

ranbir10000000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور بہت جلد  بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں نظر آئیں گے۔

فلم کی ہدایت کاری کامیاب فلم تھری ایڈئٹس کی ہدایت کار راجکمار ہیرانی دیں گے،لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی راجکمار ہیرانی سنجے کے مداحوں کوایک اور بڑا سرپرائز دینے والے ہیں ۔فلم میں رنبیر کپور کے والد کا کردار  بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اداکریں گے۔

بولی وڈ ببل کے مطابق راجکمار ہیرانی نے عامر خان سے سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار نبھا نے کیلئے رابطہ کیا،عامر نے ان سے اسکرپٹ کا مطالبہ کیا ،اور اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس کردار کیلئے حامی بھرلی۔

فلم میں دو باصلاحیت اداکاروں کی موجودگی یقیناً دیکھنے والوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگی،واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'دنگل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جو رواں سال 23 دسمبر2016 کو ریلیز کی جائے گی۔