کیا آپ بھی اپنی عینک دوسروں کو پہننے کیلئے دیتے ہیں؟
فائل فوٹوعینک کا استعمال لوگوں کو بہت کوفت میں مبتلا کردیتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی عینک کو بہت معمولی طریقے سے استعمال کرنے لگتے ہیں، وہ شاید اس بات سے واقف نہیں ہوتے کہ عینک بہت احتیاط سے استعمال کرنی چاہیئے۔
عینک کےلیے چند خصوصی تدابیرہوتی ہیں، جوکہ درج ذیل ہیں:
٭ ایک ہاتھ سے کبھی عینک نہ اتاریں

اکثر لوگ عینک کو ایک ہاتھ سے اتارتے ہیں ۔ لیکن اس طرح عینک اتارنے سے آپ کے عینک کے فریم ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ عینک کو ہمیشہ دونوں ہاتھوں کی مدد سے اتارنا چاہیئے تاکہ یہ ٹوٹنے سے محفوظ رہیں اور فریم کی شکل بھی خراب نہ ہو۔
٭ عینک کو ہمیشہ کیس میں رکھیں

بعض لوگ عینک کو کبھی بھی کیس میں نہیں رکھتے، بلکہ کوئی بھی شخص عینک کو کیس میں رکھنے زحمت نہیں کرتا۔ عینک کو پرس میں رکھنا، ٹیبل میں رکھ دینا اور عینک کو بالکل معمولی طریقے سے استعمال کرنے سے آپ کے عینک پر نشانات پڑ جاتے ہیں، جس کے باعث آپ کو دیکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ لہذا عینک کو نشانات سے بچانے کےلیے اس کو استعمال کرنے کے بعد کیس میں رکھ دیں۔
٭ سر پر عینک پہننا

کچھ افراد جب عینک استعمال نہیں کررہے ہوتے ہیں تو وہ ان کو اپنے سر پر لگالیتے ہیں۔ جس کے باعث عینک کے فریم خراب چوڑے ہوجاتے ہیں اور آپ کی آنکھوں پر ڈھیلے ہوجاتے ہیں۔
٭ اپنے کپڑوں سے کبھی عینک صاف نہ کریں

عینک پر موجود دھبے بہت زیادہ کوفت کا سبب بنتے ہیں اور جب آپ اپنی عینک کو کپڑے سے صاف کرتے ہیں تو یہ دھبے مزید بڑھ جاتے ہیں اور آپ کی پوری عینک کا گلاس دھندلا ہوجاتا ہے۔ اگر آپ اپنی عینک صاف کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے ٹیشو پیپر اور تھوڑا پانی لےکر صاف کرلیں۔ اس سے آپ کے گلاسز بالکل صاف ہوجائیں گے۔
٭ اپنی عینک دوسروں کو پہننے نہ دیں

اکثر لوگ اپنے دوستوں اور گھروالوں کو اپنی عینک پہننے کیلئے دے دیتے ہیں۔ اپنی عینک دوسروں کو ہرگز پہننے کےلےیے نہیں دیں کیونکہ اس سے بھی آپ کی عینک کا فریم چوڑا ہوجائے گا اور آپ کی عینک آپ کو ہی ڈھیلی ہوجائے گی۔
٭ کھیل اور ورزش کے دوران عینک نہ پہنیں

کچھ لوگوں کو عینک کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ عینک پہنے ہی ورزش اور کھیل شروع کردیتے ہیں ۔ لیکن کھیل اور ورزش کے دوران ہرگز عینک نہیں پہنیں اس سے آپ کی نظر پر اثر پڑسکتا ہے۔
٭ عینک پہن کے ہرگز نہیں سوئیں

جب بھی آپ کو رات کے وقت کتاب پڑھتے ہوئے نیند آنا شروع ہوجائے تو سب سے پہلے اپنی عینک کو اتار دیں اور اس کے بعد آرام سے ہوجائیں۔ کیونکہ عینک کے ساتھ سونے سے آپ کے عینک کے فریم خراب ہوجائیں گے اور عینک کے ٹوٹنے کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتاہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔