سلمان خان لولیا کی زندگی میں اہم مقام حاصل کرنے میں ناکام

شائع 20 ستمبر 2016 08:42am

salman-colaj

ممبئی:بولی وڈ کے باڈی گارڈ سلمان خان اور ان کی قریبی دوست لولیا وینتر ان دنوں بھارتی میڈیا کی نظروں میں ہیں،دونوں کیا کرتے ہیں ،کہاں جاتے ہیں  ہر چیز میڈیا پر کَور کی جاتی ہے۔

بولی وڈ ببل کے مطابق رومانیہ کی مشہور ماڈل اور میزبان لولیا وینتر سلمان خان کی زندگی اور دل  میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں ۔

دونوں کی دوستی کے چرچے پورے بھارت میں مشہور ہیں ،لیکن لولیا نے بولی وڈ کے باڈی گارڈ کاانتخاب  اپنی زندگی کے باڈی گارڈ کے طور پر نہیں کیا۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کے والدین نظر آرہے ہیں ،تصویر کے کیپشن میں لولیا نے لکھا ہے کہ 'میرے والد ہمارے سب سے بڑے باڈی گارڈ ہیں ان کے ہوتے ہوئے ہم محفوظ ہیں'۔

لولیا کی اس بات سے تمام لوگ اتفاق کریں گے کیونکہ  والدسے بڑھ کر کوئی محافظ نہیں ہوتا۔

We are safe, my dad can be the best bodyguard here #funny #time #family #dad #bodyguard #care #love #travel #Berlin #sharing #

A photo posted by Iulia Vantur Official Account (@vanturiulia) on