فواد خان کی فیملی میں اضافہ ہوگیا
لاہور:پاکستان کے معروف عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان ایک بار پھر والد بن گئے ا س بار خدا نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔
ذرائع کے مطابق فواد کے گھر گزشتہ منگل کے روز بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے،فواد خان کے گھر یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے،اس سے پہلے خدا نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا تھا۔
واضح رہے کہ فواد اور ان کی بیوی صدف 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے اڑی حملے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت میں موجود پاکستانی اداکاروں کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ۔
اس کے علاوہ اس دھمکی کے بعد فواد خان کی بھارتی فلم 'اے دل ہے مشکل' بھی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔