مایا علی کے فیملی کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت لمحات
معروف خوبرو اداکارہ مایا علی ایک کے بعد ایک ہٹ ڈراموں کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی ضرورت بن چکی ہیں۔
لوگ نہ صرف ان کی بہترین اداکاری کے قائل ہیں بلکہ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں ،مایا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ویڈیو جوکی(وی جے)سے کیا ،اس کے علاوہ انہوں نے مختلف نجی چینلز میں بھی کام کیا ہے۔
بعد ازاں ان کے ڈرامے دُر شہوار کے ساتھ انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ایک کے بعد ایک ہٹ ڈراموں میں کام کرنے لگیں ۔
جن میں ایک نئی سنڈریلا،عون زارا،شناخت،میری زندگی ہے تو،ضد،دیار دل،من مائل شامل ہیں ،جبکہ ڈرامہ صنم حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس میں ان کے ساتھ عثمان خالد بٹ اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں مایا علی کی دلچسپ تصاویر
مقبول ترین


























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔