امریکا میں نسل کشی پر نمائش کا اہتمام

شائع 05 اکتوبر 2016 02:27pm
File Photo File Photo

پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں امریکا میں نسل کشی کے حوالے سے نمائش منعقد کی گئی جس میں امریکا کی جانب سے سیاہ فام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔

غلامی کے خاتمے ،شہریوں کی تحریک آزادی  اور بارک اوباما کے دور صدارت تک  امریکا میں نسل کشی کی  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عکاسی کی گئی ۔۔۔ جہاں دا کلر لائن نامی آرٹ نمائش کا انعقاد کیاگیا۔کلر لائن محاورہ امریکا میں علیحدگی کی تحریک کو واضح کرنے کیلئے استعمال کیا گیا  ہے۔

نمائش میں افریقی امریکی آرٹسٹ نے ایک سو پچاس سالہ نسل کشی کو اپنے نقطہ نظر اور میڈیا کی ایک قسم کے ذریعے اجاگر کیا ہے جس میں ویڈیو  بھی دکھائی گئیں۔

نمائش میں دوسو  تصاویر کے ذریعے بھی امریکا میں سیاہ فام کے ساتھ ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔سیاہ فام کے ساتھ ہونے والے امریکی مظالم پر مائش  جنوری تک جاری رہے گی۔