حمزہ علی عباسی کی بھارتی فنکاروں کوپاکستانی اداکاروں کی حمایت پرشاباشی
کراچی:پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم نظر آتے ہیں،ملک میں ہونے والے بہت سے سماجی مسائل پر ان کی نظر رہتی ہے اور اس بارے میں وہ اظہار خیال کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔
حال ہی میں انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بولنے پر شاباش دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ ،اوم پوری اور سلمان خان کی جانب سے بھارتی حکومت اور فوج کے جنگی جنون کے سامنے لیا جانے والا امن پسند اسٹینڈ قابل تعریف ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 'آج دنیا شائننگ انڈیا کا اصل چہرہ دیکھ رہی ہے،اور آج دنیا پاکستان کا بھی اصل چہرہ دیکھ رہی ہے۔'
مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہم پاکستانی بھارتی مہمانوں اور فنکاروں کو ان حالات اور کشیدہ صورتحال میں بھی عزت دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی اپنی ہی سیاسی جماعت کانگریس مودی سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ رہی ہے،امید ہے بھارتی عوام اپنی حکومت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کو بہت جلد سمجھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔