پاکستانی معروف اداکارہ کی دہشت گرد حملے کی مذمت

شائع 06 اکتوبر 2016 11:15am

mawra111111111

ممبئی: گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قائم بھارتی فوجیوں کے کیمپ پر چند مسلح افراد نے حملہ کردیا ،یہ واقعہ 'اڑی کیمپ'کے نام سے مشہور ہوا۔

اس واقعے کی بولی وڈ کے بہت سے اداکاروں نے مذمت کی ہے ،جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں  کی جانب سے جاری نہتے کشمیریوں پر تشدد کیخلاف کسی اسٹار نے آواز نہیں اٹھائی۔

اڑی حملے کے بعد انڈیامیں موجود پاکستانی فنکاروں کو بھارتی سیاسی جماعت ایم این ایس کی جانب سے بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں اور پاکستانی فنکاروں پر حالات بہتر ہونے تک وہاں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ۔

تاہم چند فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے   سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'وہ دہشت گرد حملوں کی شدید  مذمت کرتی ہیں،پوری دنیا کو دہشت گردی کیخلاف کھڑا ہو جانا چاہئے۔'

واضح رہے کہ ماورا سے قبل  پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھی اڑی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام