فواد خان فلم اے دل ہے مشکل کی تشہیر سے الگ
File Photoممبئی :بھارت کی کم ظرفی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ اداکار فواد خان فلم اے دل ہے مشکل کی تشہیری مہم میں اب شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پاک بھارت کشیدگی کی آڑ میں بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پا بندی لگائی اور اب کرن جوہر نے پاکستانی اداکار فواد خان کو اپنی فلم اے دل ہے مشکل کی پروموشنز سے الگ کردیا۔
فلم کی پروموشنز وسط اکتوبر سے شروع ہونگی۔ جس میں کرن جوہر سمیت تینوں مرکزی انوشکاشرما،ایشوریہ رائے اور رنبیر کپور شرکت کرینگے۔اے دل ہے مشکل اٹھائیس اکتوبر کوسینما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔