ماہرہ اور فواد خان کو بھارتی فلموں سے ڈراپ کردیا گیا

شائع 10 اکتوبر 2016 10:41am

mahira20000000

ممبئی:بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے دباؤ پر اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کو فلموں سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ فلم "رئیس" اور "اے دل ہے مشکل میں" کیلئےدیگر اداکاروں کو کاسٹ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اڑی حملے کا ڈرامہ اب تک بھارتیوں کے حواسوں پر سوار ہےاوربھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر کیچڑ اچھالنے کاسلسلہ جاری ہے ۔

بھارتی سیاستدانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی فلم ساز وں نے بھی پاکستانی فنکاروں کو بولی ووڈ فلموں سے نکالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کو فلم اے دل ہے مشکل اور ماہرہ خان کو فلم رئیس سے نکال دیا گیا ہے۔ فلم اے دل ہے مشکل کے ہدایت کار کرن جوہر نے فواد خان کی جگہ سیف علی خان کو کاسٹ کرلیا ہے ۔

جبکہ فلم رئیس سے بھی ماہرہ کو ہٹادیا گیا ہے اور فلم کے پروڈیوسر شاہ رخ خان کو دو ہفتے میں ماہرہ خان کا متبادل ڈھونڈنا

ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں انڈین چینلز اور مواد برابری کی بنیاد پر چلیں گے،پیمرا