سفر پر جاتے ہوئے ان 5 چیزوں کو ہرگز پیک نہیں کریں
فائل فوٹوکچھ لوگ سفر پر جانے کے لئے اتنے پرجوش ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ہمراہ سارا سامان لے جانے کےلئے تیار ہوتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کے پاس بہت سارا سامان ہوجاتا ہے۔
اکثر لوگ سفر پر گھومنے ہی جاتے ہیں لہذا بہت سارا سامان ان کے سفر کا مزہ خراب کردیتا ہے۔ ان کو یہ پریشانی لگی رہتی ہے کہ سامان کی حفاظت کی جائے یا پھر آرام سے گھوما پھرا جائے۔
درج ذیل چند باتیں بیان کی جارہی ہیں، جن پر عمل کرکے آپ سفر پر کم سے کم سامان لے جاسکتے ہیں۔
٭ منی بیلٹ
اپنی ضروریات کی چیزیں منی بیلٹ کے بجائے اپنی جیب میں رکھ لیں۔ اگر آپ کسی ایسی جگہ پر گھومنے جارہے ہیں جہاں کرائم ریٹ زیادہ ہے یا آپ کو کسی قسم کا خوف ہے تو ایک ایسا پاؤچ تیار کریں جس میں تمام پیسے، فون، ضروری کارڈز کو رکھ لیں اور اس پاؤچ کو اپنے ہینڈ کیری میں رکھ لیں۔
٭ سلیپنگ بیگ
کچھ لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کو ہوٹلز وغیرہ کے بستروں پر نیند نہیں آتی لہذا وہ اپنا بستر اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آپ ہوٹل کی پہلی اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں، کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں آپ اپنا ہوٹل تبدیل کرسکتے ہیں۔
٭ روزمرہ کے کپڑے رکھیں
جب بھی سفر پر جائیں تو نئے اور قیمتی کپڑے خریدنے کے بجائے عام اور سادہ سے کپڑے خرید یں۔ اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ جب آپ گھوم پھر کر واپس آئیں گے تو ان کپڑوں کو روزمرہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
٭ دوائیاں
جب بھی سفر پر جانے لگیں تو کچھ دوائیوں کو اپنے ساتھ رکھ لیں۔ دوائیوں کی پوری دکان اپنے ساتھ لے جانے کی کوئی ضرورت نہیں، بلکہ ہر دوا کا ایک پیکٹ رکھ لیں اپنے ساتھ رکھ لیں۔
٭ سوئی دھاگے کا ڈبہ
جب بھی سفر پر جائیں تو سوئی دھاگے کا ڈبہ اپنے ہمراہ ضرور لے کر جائیں کیونکہ اس میں موجود چیزوں کو کہیں نہ کہیں آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے، لہذا سوئی دھاگے کےڈبے کو اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔