چائے والے کی شخصیت ہی بدل گئی
کراچی:نیلی آنکھوں والے پاکستان کے حسین ترین چائے والے (ارشد خان)کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ارشد کی پُر کشش شخصیت ان کی شہرت میں مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ہے، پُر کشش شخصیت کے علاوہ ارشد بہت ہی معصوم اور سادہ انسان ہیں۔
اٹھارہ سالہ ارشد کی جاذب نظر شخصیت سے متاثر ہوکر ایک آن لائن شاپنگ ویب سائٹ اپنے کپڑوں کی برانڈنگ کیلئے بطور ماڈل ان کا انتخاب کرچکی ہے۔
انسٹاگرام پر پہلی بار شئیر کی جانے والی ارشد خان کی تصویر کو اب تک 28.1 کے لوگ لائک کرچکے ہیں،جبکہ لڑکیاں ارشد خان سے اتنی متاثر ہیں کہ انہوں نے خان کی نیلی آنکھوں کو معصومانہ خوبصورتی قرار دیا ہے۔
لیکن خان کی کہانی صرف ایک تصویر تک محدود نہیں ہے ،ارشد کو ایک نیا روپ دیا گیا ہے جس نے ان کی شخصیت میں مزید چار چاند لگادئیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان کا پُرکشش ترین چائے والا
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ارشد خان کی تصویر وائرل ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
پاکستانی فوٹو گرافر جویریا علی کی اسلام آباد کے اتوار بازار میں لی گئی چائے والے کی تصویر کی شہرت پاکستان سے نکل کر بیرون ملک (بھارت،برطانیہ)تک پھیل گئی،یہاں تک کہ بھارتی لڑکیوں نے اسے پاکستانی ایٹم بم قراردےدیا۔

























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔