کیا آپ کے بھی ہاتھ اور پاؤں ہر وقت ٹھنڈے رہتے ہیں؟

شائع 26 اکتوبر 2016 06:31am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ٹھنڈے ماحول میں ہاتھوں اور پاؤں کا ٹھنڈا رہنا ایک نارمل سی بات ہے۔ لیکن گرم ماحول میں ہاتھوں اور پاؤں کا ٹھنڈا رہنا یقیناً ایک خطرے کی بات ہے۔

جسم کا درجہ حرارت نارمل ہونا اور ہاتھ اور پاؤں کا ہر وقت ٹھنڈا رہنا سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ فوراً اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

ہاتھوں اور پاؤں کا مسلسل ٹھنڈے رہنے کے پیچھے درج ذیل علامات ہوسکتی ہیں۔

٭خون کی کمی

Image result for pale face images

جب انسانی جسم میں خون کی کمی ہونے لگتی ہے تو اور جسم میں ریڈ بلڈ سیلز صحیح طور پر نہیں بن رہے ہوتے تو اس کے نتیجے میں ہاتھ اور پاؤں نارمل درجہ حرارت پر بھی ٹھنڈے رہنے لگتے ہیں۔

٭وٹامن بی 12 کی کمی

Image result for b12 deficiency

وٹامن بی 12 گوشت، انڈوں، دودھ اور ڈیری پروڈکٹس میں پایا جاتا ہے۔ ان اشیاء کے حصول سے جسم میں ریڈ بلڈ سلیز بنتے ہیں۔ اگر جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہوجائے تو خون بننے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ وہ افراد جو زیادہ سبزیاں کھاتے ہیں اور گوشت سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں وٹامن بی 12 کی کمی زیادہ ہوتی ہے۔

٭لو بلڈ پریشر

Image result for low blood pressure

بلڈ پریشر لو ہوجانے کی بڑی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہے۔ اس کے علاوہ چند دوائیوں سے بھی بلڈ پریشر لو ہوجاتا ہے۔ جب بلڈ پریشر لو ہونے لگتا ہے تو ہاتھ اور پاؤں بھی ٹھنڈے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

٭ ذہنی دباؤ

Image result for stress images

ذہنی دباؤ کی وجہ سے انسان کو کئی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ جب انسان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اس وجہ سے بھی ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے ہونے لگتے ہیں۔

٭ سگریٹ نوشی

Image result for smoking images

وہ افراد جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کی شکایت ہوتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے ، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔