حنا دلپزیر کے مزاحیہ ڈرامے'ہم سب عجیب سے ہیں' کا آغاز آج سے ہورہا ہے
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ حنا دلپزیرآج سے اپنے نئے مزاحیہ ڈرامے 'ہم سب عجیب سے ہیں' میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بیکھرنے آئیں گی، ڈرامےکی پہلی قسط آج26 اکتوبر کو 8 بجے نشر کی جائے گی۔
آج انٹر ٹینمنٹ کے مزاح سے بھرپور ڈرامے 'ہم سب عجیب سے ہیں ' کا آج سے باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے جس میں حنا دلپزیر ایک منفرد کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔
ڈرامے کی کہانی شبیر جان (ہاشم جی آملہ)کی 40سالہ بیوی حنا دلپزیر(بہترین) کے گرد گھومتی ہے،جو کہ ماڈرن ہونے کے ساتھ ساتھ بیحد بیوقوف خاتون ہیں، مناہل اس ڈرامے میں ان کی بیٹی کا کردار نبا رہی ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ میں حنا دلپزیر ، اور شبیر جان کے علاوہ عروسہ صدیقی،احمد حسن،مناہل،دانش نوازاور سلیم مراج شامل ہیں۔
اس ڈرامے کو معروف مصنف ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کیا ہے جبکہ افتخار افی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔
ڈرامہ 'ہم سب عجیب سے ہیں ' آج رات 8 بجے آج انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔ جبکہ ہر جمعے کی رات 8 بجے نشر مقرر پیش کیا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔