بھارتی چینلزپرپابندی: خواتین کا ردعمل
فائل فوٹوبھارتی چینلز اور مواد پر پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے عائد کئے گئے پابندی کے فیصلے سے گھریلوخواتین کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی چینلز پر پابندی لگنے سے ٹی وی پرایسے بہت سے نئے چینلز دکھائی دینے لگے ہیں جو آج سے پہلے بیشتر دیکھنے والوں کی نظروں سے اوجھل رہے۔
نئے چینلز سے بچوں کی پسند اور خواتین کی دلچسپی بدل گئی ہے،بچے کہتے ہیں پہلے نہ جانے یہ چینلز کہاں تھے جو اب نظرآ رہے ہیں۔
ساس بہو کی کہانیوں سے تنگ آنے والی خواتین کہتی ہیں کہ نئے چینلز سے پرانے ڈراموں کی کمی محسوس نہیں ہورہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی چینلز پر پابندی ہمیشہ کیلئے برقرار رہے تو بہتر ہے تاکہ پاکستانی کلچر بھارت کے منفی پروپیگنڈے سے بچ سکے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔