پریانکا چوپڑا کی عمر کتنی ہے؟دیپیکا نے سچائی بتادی

شائع 04 نومبر 2016 10:38am

dips0000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری اختلافات،تنازعات اور دشمنیوں سے بھری پڑی ہے،یہ ایسی جگہ ہے جہاں ہرکوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں مصروف نظر آتا ہے۔

معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کا شمار نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہالی وڈ کی بھی مشہور اداکاراؤں میں کیا جانے لگا ہے۔

دونوں ایک دوسری کی بہت بڑی حریف ہیں،ایک انٹرویو کے دوران دیپیکا نے پریانکا چوپڑا کی عمر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مجھے یاد ہے جب میں اسکول میں تھی اس وقت پریانکا نے مس ورلڈ کا تاج جیتا تھا، اتنے برسوں بعد بھی ان کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔'

انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور ان کے مستقبل کے اہداف بہت مختلف ہیں، کیونکہ ہمارے کیرئیر کی شروعات بالکل الگ تھی۔

واضح رہے کہ دونوں کاشمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بولی وڈ کے ساتھ  ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز