بریڈ پٹ نے اپنے 6بچوں کی کسٹڈی کا مطالبہ کردیا
لاس اینجلس:ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے پہلی بار باقاعدہ طور پر انجلینا جولی کی جانب سے طلاق کے مطالبے کا جواب دے دیا ہے۔
ہالی ووڈ کی مشہورجوڑی برنجیلینا اختلافات کی بنا پر آج کل خبروں کی زد میں ہے، انجلینا جولی کے بعد بریڈ پٹ نے بھی طلاق کے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔
بریڈ پٹ نے طلاق کے کاغذات میں اپنے 6 بچوں کی مشترکہ اور باقاعدہ کسٹڈی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے ساتھ ہی عدالت سے اپیل کی ہے کہ انہیں مشترکہ جائیداد کے معاہدے کیلئے وقت دیا جائے۔
جوڑے کے لاس اینجلس، نیو آرلینس اور فرانس میں مشترکہ گھر موجود ہیں،اس موقع پر بریڈ پٹ کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام معاملات پرنہایت افسردہ ہیں انہوں نے کہا کہ 'میں پریس سے اپیل کرتا ہوں کہ بچوں کو اسپیس دیا جائے'۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔