بولی وڈ کی ایک اور معروف اداکارہ سیاست میں شامل

شائع 02 دسمبر 2016 06:26am

himani

ممبئی:بھارتی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ہیمانی شیو پوری نے حکمران جماعت بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی)میں شمولیت اختیار کرلی۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیمانی کا کہناتھا کہ میں پوری لگن اور کوشش سے اپنی ذمہ داری نبھاؤں گی۔

معروف اداکارہ کا تعلق  بھارتی ریاست دیہرہ دون سے ہے،ان کے والد پیشے کے اعتبار سے اسکول ٹیچر تھے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے  سیاست میں شمولیت اختیار کی ہو بلکہ اس سے قبل معروف ٹی وی اداکارہ اسمرتی ایرانی المعروف تُلسی ،جیا بچن،ہیما مالنی وغیرہ بھی سیاست  میں کافی سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ ہیمانی بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ہم آپ کے ہیں کون،ہم سا تھ ساتھ ہیں،کبھی خوشی کبھی غم اور کچھ کچھ ہوتا ہے وغیرہ شامل ہیں۔