بیگم جان نے ایک ہفتے میں کتنا کمایا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
ممبئی: بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم "بیگم جان"کے بارے میں ریلیز سے قبل خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ فلم شائقین کے معیار پر پورا اترتے ہوئے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرے گی۔
فلم کا موضوع ،ودیا بالن کی جاندار اداکاری اور خوبصورت موسیقی کے باعث کہا جارہا تھا کہ "بیگم جان" سینما پر طوفان مچادے گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ،بیگم جان شائقین کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔
بولی وڈ ببل کے مطا بق فلم نےامید کیخلاف رواں ہفتے کم بزنس کیا ہے ،اپنی ریلیز کے پہلے دن فلم اوسط درجے کا بزنس کرسکی جبکہ لوگوں نے بھی فلم کے بارے میں زیادہ اچھی رائے کا اظہار نہیں کیا تھا۔
جمعے کے دن فلم صرف 3 کروڑ 50 لاکھ کمانے میں کامیاب ہوئی ،ہفتے کے روز 3 کروڑ 25 لاکھ جبکہ اتوار کے روز 3 کروڑ 75 لاکھ ہی کماسکی ،لہٰذا فلم کا پہلے ویک اینڈ کا بزنس امید سے کم رہا۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کوئی معجزہ ہی فلم کو کامیابی دلواسکتا ہے،ورنہ ودیا بالن کے کیرئیر پر کافی برا اثر پڑے گا ، کیونکہ اس سے قبل بھی ودیا کی فلمیں باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں دکھا سکیں ، ودیا کو اس فلم سے کافی زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔
واضح رہے کہ فلم کی کہانی "بیگم جان" نامی ایک طوائف کے گرد گھومتی ہے،جب برصغیر پر بارڈر کی لکیر کھینچی گئی تھی جس کی زد میں ودیا کا گھر آجاتا ہے اور ودیا اپنے گھر کو بچانے کیلئے کوشش کرتی ہیں،فلم کی کہانی کافی جاندار تھی لیکن لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔