سنیل گروور نے کپل شرما کو عظیم کامیڈین کہہ دیا

شائع 20 اپريل 2017 03:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سنیل گروور دی کپل شرما شو چھوڑنے کے بعد سے کافی مصروف ہیں۔ آج کل وہ دبئی میں ڈاکٹر گولاٹیز کامیڈی کلینک کیلئےہیں جو شیخ راشد آڈیٹوریم میں ہوگا۔

کامیڈین پر کپل شرما اور شو سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی لیکن انہوں نے جوابات دینے سےروکے رکھا گیا ۔ ایسا لگتا ہے پی آر نے صحافیوں سے کہا تھا کہ سنیل سے اس متعلق سوالات نہ کیے جائیں۔

تاہم سوالات کی بوچھاڑ کے سبب وہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے جانے والے انٹرویو میں سنیل نے کپل شرما کو عظیم کامیڈین کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک عظیم کامیڈین ہیں جو سب کو ہنسا رہے ہیں۔ اس جواب نے میڈیا کو حیران کر دیا اور سنیل کے رویے کو سراہا۔

Bollywoodlife.comبشکریہ