سونو نگم بھی اذان کے معترف ہوگئے
نئی دہلی:بھارتی گلوکار سونو نگم گزشتہ چند دن سے اذان کو لے کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، گزشتہ پیر کو ان کی جانب سے کی جانے والی اذان مخالف ٹویٹ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کے جذباتوں کو مجروح کرکے انہیں تکلیف پہنچائی تھی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا،اور ان کے ٹویٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے: اذان سے متعلق نامناسب ٹویٹ کرنے پر سونو نگم پر کڑی تنقید
سونونے اپنی غلطی کاا حساس کرتے ہوئے مسلمانوں سے معافی طلب کی ہے اور کل صبح انہوں نےاذان کی ریکارڈنگ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ میں پیغام لکھا"گڈ مارننگ انڈیا"۔
Goodmorning India pic.twitter.com/gG8lqPZTSQ
— Sonu Nigam (@sonunigam) April 23, 2017
اذان مسلمانوں کے دن کی شروعات کی پہلی عبادت ہے ،جس کی آواز مسجد سے مائیکرو فون کے ذریعے مسلمانوں کو جگاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: مسلمانوں کیخلاف ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا سونونگم گنجے ہوگئے
واضح رہے کہ بھارتی گلوکار نے فجر کی اذان کے بارے میں کہا تھا کہ "میں مسلمان نہیں ہوں پھر بھی مجھے اذان کی آواز سے اٹھنا پڑتا ہے،یہ جبری مذہب پرستی کب ختم ہوگی"۔
یہ بھی پڑھیئے: بھارتی خاتون یاسمین نے دیا سونو نگم کو کرارا جواب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔