وزن گھٹانے میں اس پھل کا کردار اپنی مثال آپ

اسٹرابیری کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں غذائیت کے خزانے موجود ہوتے ہیں یہ پھل اپنے اندر ایک مختلف ذائقہ رکھے ہوئے ہے جسے نہ پیٹھا کہا جا سکتا ہے نہ ہی ترش مگر بے انتہا لزیز ہوتا ہے۔
اسٹرابیری کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا سکتا ہے ، شیک بنا کر آئسکریم کی صورت میں یا پھر سجاوٹ کے طور پر، ہر طرح سے اس کا مزہ لاجواب ہوتا ہے۔
حالیہ ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ اس پھل کا استعمال دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بیحد مفید ہے۔ ۔
آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہو گی کہ اسٹرابیری کا سرخ رنگ جسم میں موجود چکنائی کو ختم کرنے کی خاصیت رکھتا ہے ۔ لہذا یہ بات واضح ہو گئی کہ جو لوگ وزن گھٹانے کے لئے گولیوں کا استعمال کر دہے ہیں یا دوسری کوششوں میں لگے ہیں وہ اسٹرابیری کھانا شروع کر دیں کیونکہ یہ پھل چکنائی گھٹانے میں بیحد مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اسٹرابیری کے شوقین افراد کا حافظہ بھی عام لوگوں کے مقابلے میں دس گنا تیز ہوتا ہے۔
نوٹ : یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔