سیفینا کے بیٹے تیمور کا مذہب کیا ہوگا؟
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سیفینا(سیف علی خان ا ور کرینہ کپور خان)ان دنوں فلموں یا کام کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹے تیمور علی خان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق جب سے تیمور کی پیدائش ہوئی ہے کوئی نہ کوئی اسکینڈل منظر عام پر آرہا ہے، اس سے قبل ان کے نام کو لے کر بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر جنگ چھیڑ دی اور سیفینا کو اپنے بیٹے کانام 'تیمور'رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اور اب تیمور کا 'مذہب'کیا ہوگا یہ بات سب کو پریشان کررہی ہے ،اس حوالے سے سیف علی خان کا کہناہے کہ 'وہ اپنے بیٹے تیمور علی خان پٹودی کو کوئی بھی مذہب اختیار کرنے کی پوری آزادی دیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ان کا بیٹا اپنے ملک کی نمائندگی کرے ،اسے اپنی پسند کا مذہب منتخب کرنے کا پورا اختیار حاصل ہوگا ،میں چاہتا ہوں میرا بیٹا آزاد خیال ،کھلے ذہن کا انسان اور میرے جیسا نرم مزاج بنے۔
انہوں نے تیمور کے نام کے متعلق کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کا نام بہت پسند ہے ،لیکن انہوں نے اور کرینہ نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ وہ تیمور کانام مغربی انداز کا رکھیں گے ،لیکن کرینہ نے کہا کہ انہیں ہماری ثقافت کے لحاظ سے نام رکھنا ہے لہٰذا انہوں نے اپنے بیٹے کا نام 'تیمور علی خان پٹودی'رکھنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور کرینہ اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔