سوناکشی کی فلم 'نور'دو دن میں کتنا کماسکی؟

شائع 24 اپريل 2017 10:03am

noor

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں ،جب ہی توا ن کا کوئی بھی پروجیکٹ لوگوں کو زیادہ متاثر نہیں کر پارہا،21 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم 'نور'سے سوناکشی کو بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن  یہ فلم لوگوں کے معیار پر اترنے میں ناکام رہی۔

بولی وڈ ببل کے مطابق  فلم نور کا آغاز تو اچھے انداز میں ہوا تھا لیکن   فلم دیکھنے کے بعد لوگ مایوس ہوگئے اور زیادہ ردعمل ظاہر نہیں کیا ،بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق فلم پہلے دن صرف  ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ہی کماسکی۔

جبکہ توقع کی جارہی تھی فلم دوسرے دن اچھا بزنس کرے گی لیکن  دوسرے دن بھی فلم صرف 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہی کماسکی،لہٰذا دودن میں فلم  2 کروڑ 85 لاکھ روپے کمانے میں کمانے میں کامیاب ہوئی۔

فلم  میں اداکارہ سوناکشی سنہا صحافی کا مرکزی کردار ادا کرررہی ہیں اور ہدایت کاری کے فرائض سنیل سپی انجام دے رہے ہیں،فلم پاکستانی صحافی صبا امتیاز  کے ناول 'کراچی،یور کلنگ می'سے ماخوذ ہے۔