Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

آصف علی زرداری کے جیل سے باہر آنے کا انتظام ہو گیا

اپ ڈیٹ 13 جون 2019 07:31am

zardariimagee

اسلام آباد: ایوان میں بجٹ پیش ہونے سے ایک دن قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے گرفتار کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ آصف زرداری کو ان کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

تاہم اب پیپلز پارٹی اپنے راہنما کو جیل سے نکلوانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں جس کیلئے سب سے آسان راستہ پروڈکشن آرڈر جاری کروانا ہے، جس ذریعے وہ عارضی طور پر سہی مگر جیل سے باہر آ جائیں گے۔

اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق راجا پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا میرے بس میں نہیں۔ تاہم آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر اگلے ہفتے جاری کر دئے جائیں گے۔

امید یہی ظاہر کی جا رہی ہے کہ مطابق آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر پیر کے روز ہونے والے اجلاس کیلئے جاری ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے اور بجٹ کے معاملے پر غور کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے پارٹی راہنماؤں کو ہدایت کی کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کا اجلاس میں شرکت کرنا آئینی حق ہے۔ اسپیکر سے معاملہ اٹھا کر رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی درخواست کی جائے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے ہفتے سابق صدر آصف زرداری جیل سے باہر آ پاتے ہیں یا نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div