Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم کی ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

شائع 20 اکتوبر 2019 02:02pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی دراندازی کا زبردست انداز سے جواب دیا گیا، اس اقدام کو وزیر اعظم نے سراہا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے جوان اور شہریوں کی شہادت پر مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی ۔

وزیراعظم نے پاک فوج کو بھارتی فورسز کی دراندازی کا منہ توڑجواب دینے اورجرات و بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے پر انہیں سلام بھی پیش کیا۔