Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

نوازشریف کےگھر کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کا الزام حکومت پرعائد

شائع 09 دسمبر 2019 04:56pm

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نےنوازشریف کےگھر کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کا الزام حکومت پر لگا دیا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کی قومی اسمبلی اجلاس میں بازگشت سنائی دی۔مسلم لیگ ن کےخواجہ آصف بولےلندن میں نوازشریف کے گھر کے گیٹ پر حملہ کروایا گیا۔کرنےوالےاورکروانے والوں سب کوجانتے ہیں وقت آنے پر نام سامنے لائیں گے۔نہیں چاہتےکہ سیاسی لڑائیاں ذاتی دشمنیوں میں بدلیں مگرہم جنگ کےلئے بھی تیار ہیں مگر خطرہ ہے نظام ہی نہ چلا جائے ہم یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ تین روز تک جان بوجھ کیا اور کیوں غلطیاں کی گئیں۔

وفاقی وزیرمرادسعیدنےلندن واقعہ کی مذمت کرتےہوئےکئی سوالات اٹھادیےبولے جن فلیٹس کی ملکیت ان کی ثابت کرتے ہمیں پانچ سال لگے یہ انہیں میں بیٹھ کر اجلاس کرتے ہیں۔ذرا اپنی قیادت سےاتناہی پوچھ لیا ہوتا کہ یہی فلیٹس تھے تو ہمیں کیوں ذلیل کروایا۔شہبازشریف برطانوی صحافی کی بیل بجاکر بھاگ گیا اس پر کیس کیوں نہ کیا دوسو ٹی ٹیز کا جواب کیوں نہ دیا کوئی وزیر ہوتے ہوئے باہر نائی موچی دھوبی کیوں بنا رہا چلو کل نہیں آج ہی سپیکر کے سامنے اس ایوان میں ذرائع پیش کردو۔

راجہ پرویزاشرف نے نوازشریف کے گھر کے باہر مظاہرے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وزیر مملکت حماد اظہر بولے لندن واقعے کے مذمت کرتے ہیں مگر یہاں یہ بھی پوچھتے ہیں کہ اسی ایوان میں مرادسعید کے خاندان بارے جو کچھ کہا گیا وہ کون سی اخلاقیات تھی۔

اجلاس میں پروڈکشن آرڈرز پرسعد رفیق پیش کئے گئے مگر شاہد خاقان عباسی آصف علی زرداری اورخورشید شاہ اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔ بعد میں اجلاس کل چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div