Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

سولر پینل کے ریٹ اپریل کے بعد مئی میں مزید گر گئے

آنے والے وقت میں ان پینلز کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں، سولر پینل ڈیلرز
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 08:31pm
Further reduction in solar panel prices in Pakistan - Aaj News

اس سے قبل آج نیوز نے جنوری اور اپریل میں یہ خبر دی تھی کہ سولر پینل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اپریل میں سولر پینل کی قیمت 40 روپے فی واٹ تک آگئی تھی جس میں اب مزید کمی ہوئی ہے۔

دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ اب 37 روپے میں دستیاب ہے، 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022 کے مقابلے میں 2 لاکھ 15 ہزار جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپے تک گر گئی ہے۔

یعنی 180 واٹ کا پینل چھ ہزار چھ سو ساٹھ (6660) روپے میں دستیاب ہے البتہ سولر سسٹم لگوانے کیلئے استعمال کیے جانے والے انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی

سولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سپلائی زیادہ ہونے کی وجہ سے سولر پینل کے ریٹس کم ہوئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں ہی سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد نیچے آچکی ہیں۔

پاکستان میں سولر پینل کی اپریل 2024 میں نئی قیمتیں، کیا مزید سستے ہوں گے

سولر پینل ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں ان پینلز کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔

آخر اتنے مہنگے دستیاب ہونے والے سولر پینلز اچانک اتنے سستے کیسے ہوگئے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ میں بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
یورپی حکام کا خیال تھا کہ پینل بھی یورپ میں ہی تیار کیے جائیں گے لیکن چینی کمپنیوں نے بہت بڑے پیمانے پر سولر پینلز تیار کر کے مارکیٹ میں پہنچا دیئے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینلز کی قیمتیں گرنے لگیں جو مسلسل گر رہی ہیں۔

سولر پینل مزید سستے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ مارکیٹ خراب ہونے کے بعد یورپ نے اپنے یہاں شمسی توانائی کے استعمال پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں سولر پینل بنانے والی مقامی صنعت بالکل بیٹھ گئی ہے اور مارکیٹ میں صرف چینی سولر پینل ہی دستیاب ہیں۔

سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی

سولر پینل سستے ہونے سے لوگوں کو تو ریلیف ملے گا مگر سولر پینل تیار کرنے والی پاکستانی کمپنیاں نقصان میں چلی جائیں گی۔

karachi

Solar panels

Solar Panel Price

Solar System Price

Solar Panel on Retina

Solar Industry in Pakistan

Solar Manufacturers

Tax On Solar Panel