Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

نواز شریف کے بڑے انکشافات اور دعوے: ’میرے پاس ثاقب نثار کی آڈیو ہے، جسٹس مظاہر کیخلاف مقدمہ ہونا چاہے‘

سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کا سابق ججوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 06:31pm

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے انکشافات اور دعوے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ن لیگ کے خلاف لندن پلان تیارکیا گیا، میرے پاس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو موجود ہے جس میں سابق چیف جسٹس نے کہا نواز شریف کو ہٹانا ہےاور بانی پی ٹی آئی کو لانا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانےکا فیصلہ کہیں اورسے آیا، جسٹس مظاہرنقوی نےجائیدادیں بنائی ہیں اس لیے ان کے خلاف مقدمہ ہونا چاہیے، ہم احتساب کی بات کرتے ہیں،احتساب سب کا ہوناچاہیے‘۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں نوازشریف کو پارٹی کی صدارت کے لئے نامزد کردیا گیا۔ الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہبازشریف صدارتی انتخاب تک قائم مقام صدر رہیں گے۔

’صبح وزیراعظم اوررات کوہائی جیک تھا، مجھےسزائےموت دینےکی کوشش کی گئی‘

سینٹرل کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 1993میں ہماری حکومت کاتختہ کیوں الٹا گیا؟ آج تک حکومت کا تختہ الٹنےکی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

نواز شریف نے کہا کہ اعجازالحسن کومانیٹرنگ جج مقررکیاگیا، میں نےاورمریم نےنیب میں150پیشیاں بھگتیں،آپ کوبھی نیب بھگتنا چاہئے، ہم نےبھی بلاوجہ نیب کوبھگتا ہے، ہم نےحکومت چھینی گئی تھی،جسٹس مظاہرنقوی نےجائیدادیں بنائی،مقدمہ ہوناچاہئے، ہم احتساب کی بات کرتےہیں، احتساب سب کاہوناچاہئے۔

نوازشریف نے کہا کہ 5 ارب ڈالرکی پیشکش کےباوجودایٹمی دھماکاکیا، ملک میں مارشل لا لگاکرمجھےنکال دیاگیا۔ صبح وزیراعظم اوررات کوہائی جیکرتھا،جعلی مقدمےمیں27سال کی قیدکی سزاسنائی گئی،مجھےسزائےموت دینےکی کوشش کی گئی،مجھے7سال کیلئےملک بدرکردیاگیا۔

عمران خان نے لندن سےآ کردھرنا شروع کردیا

نوازشریف نے کہا کہ ایک صاحب 35 پنکچر کی رٹ لگارہےتھے، چاہتاتھاکہ سب ملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالیں، اقتدارسنبھال کرسب سےپہلےبنی گالاگیا تھا، 15دن میں بنی گالاکی سڑک بنوائی، عمران خان نے لندن سےآ کردھرنا شروع کردیا، چند دن پہلے ہی عمران خان سےمل کرآیا تھا، کہاں سےاشارہ ملا مجھےسمجھ نہیں آئی، مجھے سے تعاون کا کہا اور ڈی چوک پردھرنا دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی کاخیال تھاکہ لاٹھی چارج ہوناچاہئے، میں نےمنع کیا۔ چینی صدرکادورہ دھرنےکی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، چینی صدرنے پاکستان آکرسی پیک کا معاہدہ کیا،چینی صدرنےسی پیک کاتحفہ دیا۔

ہم نے پی ٹی آئی کوخیبرپختونخوامیں حکومت بنانےکاموقع دیا

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کوخیبرپختونخوامیں حکومت بنانےکاموقع دیا،مجھےتنخواہ نہ لینے پر حکومت سے نکالا گیا، زندگی بھرکیلئےمجھےنااہل کیاگیا، مجھےپارٹی صدارت سےہٹانےکافیصلہ کہیں اورسےآیا،نیب کو 6 ماہ میں جعلی مقدمےکافیصلہ کرنےکہا گیا۔

وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب

شہباز شریف نے کہا کہ آج میرےلئےبہت اطمینان کا دن ہےیہ امانت نوازشریف کےقدموں میں نچھاورکرتاہوں، جب مجھے پارٹی صدارت سونپی گئی تو سب کےتعاون سےیہ ذمہ داری ادا کرسکا۔

شہبازشریف نے کہا کہ 2018میں جوہواوہ پہلی بار نہیں ہواتھا نوازشریف کےساتھ ظلم کیا گیا،1999میں نوازشریف کوہتھکڑیاں لگائی گئی۔ جوکچھ ہمارے ساتھ ہواوہ تاریخ کاحصہ ہے،نوازشریف نےتمام مظالم کاسامنا کیا، نوازشریف نےگھرگھرمیں ن لیگ کاتعارف کروایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پیشکش کےباوجودنوازشریف نےایٹمی دھماکاکیا،ایٹمی دھماکاملک کےعظیم ترمفادمیں کیاگیا۔ نوازشریف نےملک سےدہشت گردی کاخاتمہ کیا ، کراچی میں بھی امن قائم کیا نوازشریف نےپورےملک کون لیگ کاگھربنایا

شہبازشریفنے کہا کہ ہمیں اپنےپرانےساتھیوں کونہیں چھوڑناچاہئے، میں ورکربن کرنوازشریف کےساتھ کام کروں گا، نوازشریف قوم کو اکٹھا کر کے آگے لے کر چلیں گے۔

اس سے قبل لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا، رانا ثنا اللہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، شہبازشریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائمقام صدر رہیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، قائد ن لیگ نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثنااللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ن لیگ کے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق 27 مئی کو کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی 28 مئی کو صبح دس سے بارہ بجے کے درمیان جمع کروائے جا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان ہوگی۔

پارٹی کے مرکزی صدر کے انتخاب کےلیے جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی سہ پہر چار بجے ہوگا۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Politics