Aaj News

منگل, جون 18, 2024  
11 Dhul-Hijjah 1445  

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا چیلنج

کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھو عمران خان کو لانا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار
شائع 18 مئ 2024 10:51pm

نوازشریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کی ۔

سابق چیف جسٹس پاکستان نے اپنی آڈیو کے حوالے سے کہا کہ میری تو ایک ہی آڈیو آئی تھی، اس آڈیو کے فرانزک سے ثابت ہوگیا کہ وہ جوڑ کر بنائی گئی تھی۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھو عمران خان کو لانا ہے، اگر میاں نواز شریف کے پاس آڈیو ہے تو سامنے لائیں۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کی سینٹرل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے، اور مطالبی کیا تھا کہ ا یک چیف جسٹس ایسی بات کرے تو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

Nawaz Sharif

Saqib Nisar

Audio leaks