Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

فیسوں میں20فیصدکٹوتی کانوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2020 09:45am
فائل فوٹو

اسلام آباد:فیسوں میں کمی کیخلاف نجی اسکولوں کوعدالت  سے  ریلیف نہ مل سکا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیسوں میں 20فیصدکٹوتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے معاملہ پیرا کو بھجوادیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نجی تعلیمی اداروں کی20 فیصد فیس معافی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

پرائیویٹ اسکولزنے مؤقف اپنایا کہ حکومت نے سنے بغیرفیس معافی کا آرڈردیا جسے کالعدم قراردیا جائے۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ نجی اسکولزخود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتے اگر2 ماہ میں نجی سکولز کا منافع ختم ہوگیا تواس میں کیا حرج ہے ؟ اگرحکومت نے فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو 15 فیصد بھی ہوسکتی ہے اور 50 بھی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ غیرمعمولی حالات ہیں، کیا آپ نے حکومت سے رجوع کیا ؟ ۔

جس پر  پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن  نے بتایاکہ حکومت نے مسائل کومدنظررکھے بغیر فیصلہ کیا، اپریل اور مئی کی20 فیصد فیس معافی کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنر ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا )کو بھجوادیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div