Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'کیا وفاق الیکشن کمیشن کو نان فنکشنل کرنا چاہتا ہے؟'

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2019 08:13am

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ کیا وفاق الیکشن کمیشن کو نان فنکشنل کرنا چاہتا ہے؟ کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا سا معاملہ بھی حل نہیں کر سکتی؟ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کوششیں کریں کہ الیکشن کمیشن نان فنکشنل نہ ہو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے دوممبران کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرایا اور سماعت روکنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔کیا وفاق الیکشن کمیشن کو نان فنکشنل کرنا چاہتا ہے؟کیا صرف سپریم کورٹ میں زیرالتواہونے کی وجہ سےسماعت روکی جاسکتی ہے؟کیا پارلیمنٹ اتنا چھوٹا معاملہ بھی حل نہیں کرسکتی؟

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئینی اداروں کونان فنکشنل نہیں ہونا چاہیئے۔پارلیمنٹ پراعتماد ہے وہ اس معاملے کوحل کرلے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کو معاملہ مشاورت سے حل کرنا چاہیئے۔اسپیکراورچیئرمین کوشش کریں کہ الیکشن کمیشن نان فنکشنل نہ ہو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ڈیڈ لاک ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div