Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

اساتذہ کے ہاتھوں مار کھانے والے اداکار نے اپنا بچپن کا اسکول خرید کر مسمار کردیا

'اب یہ صدمہ ملبے میں تبدیل ہو چکا'
شائع 24 اپريل 2024 07:00pm

عرب دنیا میں اپنی سیریز ”الشفق الفخر“ اور ”کرم“ سے مشہور ترک اداکار چاغلار ارتغرل بچپن میں اساتذہ سے کھائی مار کا بدلہ لینے کیلئے اسکول خرید کر اسے مسمار کردیا۔

چاغلار ارتغرل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک منہدم عمارت کے سامنے کھڑے ہیں، انہوں نے پوسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ ان کا سابقہ اسکول تھا جسے انہوں نے خرید کر گرا دیا۔

گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

چاغلار ارتغرل نے کہا کہ وہ اس کی جگہ کچھ نہیں بنائیں گے، کیونکہ یہ ان کے اس صدمے کی نمائندگی کرتا ہے جو انہیں بچپن میں اساتذہ کے ہاتھوں مار کی وجہ سے پہنچا اور اب یہ صدمہ ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ہمایوں سعید کی صبورعلی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

چاغلار ارتغرل کی پوسٹ کافی وائرل ہوئی، جس کے بعد ان کے مداحوں نے بھی اپنے پرائمری اسکول کی یادیں شیئر کیں، جب کہ دیگر اساتذہ نے ایک معروف اداکار کے طور پر تعلیم کی بے عزتی کرنے پر ان پر تنقید کی۔

turkish actor

Çağlar Ertuğrul

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div