کراچی سے ایک اور نوجوان کی تین حصوں میں تقسیم لاش برآمد

مقتول کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، پولیس
اپ ڈیٹ 11 اگست 2026 12:00pm

ملیر گلشنِ قادری کے قریب سے ایک نوجوان کی تین حصوں میں تقسیم لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر بظاہر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی لاش کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاش کی شناخت کے عمل میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی جاری ہے۔