میئراسلام آبادشیخ انصرعزیزکی بحالی کاتحریری حکم نامہ جاری
اسلام آبادہائیکورٹ نےمیئراسلام آبادشیخ انصر عزیزکی بحالی کا13صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اپنے حکم نامے میں کہنا ہے کہ حکومت صرف قانون کے مطابق میئر اسلام آباد کو معطل کر سکتی ہے۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق جس شخص پر الزام لگا ہو اسے صفائی کا موقع بھی ملنا چاہیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 13 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں مزید کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد کی معطلی میں قانون کو نظر انداز کر دیا گیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مئیراسلام آباد پرالزامات لگائےگئےلیکن صفائی کاموقع نہیں دیاگیا ،الزامات پر کمیشن نےمیئراسلام آبادکومعطل کرنےکی سفارش کی۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ میئر اسلام آباد پر انکوائری میں اثر انداز ہونے کا الزام لگایا گیا لیکن ان کیخلاف ثبوت کوئی نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.