Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا امکان

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
اپ ڈیٹ 05 مئ 2024 07:30pm

سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا، دورے کے دوران پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، اس سلسلے میں سعودی عرب سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کا اہم وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پہنچا جبکہ مصدق ملک اور جام کمال نے وفد کا استقبال کیا۔

سعودی وفد 40 سے 50 افرد پر مشتمل ہے، سعودی وفد 2 روز پاکستان میں قیام کرے گا جبکہ تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں۔

تجارتی وفد پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لے گا۔

بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق مجھے ذمہ داریاں دی گئی ہیں، 3 دن بعد پھر سعودی عرب جائیں گے، مصدق ملک

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں تجارتی وفود کا تبادلہ ہوگا۔

سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں، ان کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔

پاک سعودیہ نئے دور کا آغاز ہوگیا، چند روز میں سعودی وفد پاکستان آئے گا، وزیراعظم

دورے کے دوران پاکستان میں اربوں ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔

Saudi Arabia

پاکستان

Saudi investment in Pakistan

Saudi delegation

Saudi Pakistan relations