Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

اسلام آباد : موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات تبدیل

نئے اوقات موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک برقرار رہیں گے، سیکرٹری ایجوکیشن
اپ ڈیٹ 17 مئ 2024 03:55pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے۔

سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق آئندہ ہفتے خطے میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 20 مئی سے اسکول کے اوقات کار ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ نئے اوقات موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک برقرار رہیں گے۔

Met Office

school

Heatwave