Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق مجھے ذمہ داریاں دی گئی ہیں، 3 دن بعد پھر سعودی عرب جائیں گے، مصدق ملک

ہمیں سعودی عرب سے مدد نہیں بلکہ ترقی چاہیے، مصدق ملک
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 05:44pm

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق مجھے ذمہ داریاں دی گئی ہیں، ہم عوام کے راستے میں ریڈ کارپٹ بچھائیں گے۔

لاہور کے پی ٹی وی سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جب بچے بچیاں اسکول، کالجز سے نکلیں تو وہ ناامید نہ ہوں، ان کو معلوم ہو کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، اور آنے والے وقت میں جب وہ باہر نکلیں گے تو نوکریاں بھی ہوں گی اور اگر اللہ نے موقع دیا تو وہ لوگوں کو نوکریاں بھی دے رہے ہوں گے، اس عمل کے لیے وزیر اعظم نے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری

ان کا کہنا تھا کہ ہماری در آمدات اور برآمدات میں عدم توازن ہے، ہم نے اپنی ایکسپورٹس پر توجہ دینی ہے، ہماری پیداواری قوت میں دیگر ممالک کے مقابلے فقدان ہے، ہمیں شرح ترقی بڑھانی ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔

انہوں نے بتایا کہ اہم معاملہ ہمارے معاشرے کا بھی ہے، ہمارے معاشرے میں تفریق پیدا ہوگئی ہے نفرت پیدا ہوگئی ہے، ہم تناؤ کے بغیر کسی سے بات نہیں کرتے، یہ اچھے معاشرے کی نشانی نہیں، مخالفت کریں لیکن اختلاف رائے میں احترام ضروری ہے، ایک ایسا معاشرہ جہاں وضع داری ہو، احترام ہو تو ایسا معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ہم طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کے الیکٹرک نے 7 برس کیلیے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا

مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا صارف عوام ہے اور ان کے راستے میں ہم ریڈ ٹیپ کو ختم کر کے ریڈ کارپٹ کی طرف لے کر جائیں گے، یہ وزیر اعظم کا ویژن ہے، ان کا حکم ہے کہ ان چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

آج ایف بی آر کا اجلاس طلب، وزیراعظم کا سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو گندم درآمد کی تحقیقات کا بھی حکم

وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب سے ہمارا 1400 سال پرانا رشتہ ہے، اس رشتے کو ہم استحکام کے رشتے میں تبدیل نہیں کر سکے، کبھی اکٹھی ترقی کے حوالے سے ہم نے بات چیت نہیں کی، ہمیں سعودی عرب سے مدد نہیں بلکہ ترقی چاہیے، ہم خود دار قوموں کی طرح گفتگو کرنا چاہ رہے ہیں، ہم ترقی کے لیے گفتگو کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ان کے وزرا آئے، پھر ہمارا وفد بھی وہاں گیا، ہمارے آنے کے بعد کل سعودی عرب کا وفد آرہا ہے اور تین دن بعد ہم پھر وہاں جائیں گے۔

Saudia Arabia

Musadik Malik

Saudi Arabia Visit