چلی :ہزاروں مردہ مچھلیاں ساحل پر

شائع 15 جنوری 2016 02:39pm

fishes_image

سینتیاگو:چلی میں اسکویڈ نامی ہزاروں مردہ مچھلیاں ساحل پر آگئیں،جس کے باعث تعفن پھیل رہا ہے۔

چلی کے جزیرے سانتا ماریہ میں ہزاروں مردہ اسکویڈ مچھلیاں اچانک ساحل پر امڈ آئیں،جس نے انتظامیہ کو کردیا حیران۔

بڑی تعداد میں مردہ مچھلیوں کی موجودگی ساحل اور ارد گرد کے علاقوں میں تعفن پھیلا رہی ہے، جس سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ بھی ہے۔ماہرین اتنی بڑی تعداد میں مچھیلیوں کے مرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔