لندن :خواتین پر مبنی تصاویر کی نمائش

شائع 15 جنوری 2016 04:30pm

exhibitions_imaage

لندن میں معروف امریکی فوٹوگرافر کی نامور خواتین پر مبنی تصاویری نمائش کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی ملکہ الزبتھ کی تصویر بھی نمائش کا حصہ بنی،امریکی فوٹو گرافر اینی لیبوویٹز نے اپنا کلیکشن پیش کیا لندن کی آرٹ گیلری میں، جن کی کھینچی گئی تصاویر کو خواتین کے موضوع پر ہونے والی نمائش وومن نیو پورٹریٹ کا حصہ بنایا گیا۔

نمائش میں نامور خواتین کی تصاویر کو سجایا گیا، جن میں برطانوی ملکہ الزبتھ،سابق اولمپک چیمپیئن اور امریکی ٹیلی ویژن کا بڑا نام اکیٹلن جینر اور کامیڈین ایمی شومر کی تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔

میانمار کی مایہ ناز رہنما سانگ سانگ سوچی اور امریکا میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی گلوریا اسٹین مین سمیت دیگر اہم شخصیات کی تصاویر بھی رکھی گئیں۔