رتیک کے مداحوں کے لئے بری خبر

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2016 08:25am

hritik

ممبئی :بھارتی فلموں کے مشہور و معروف اداکار رتیک روشن جن کا شمار فنکاروں پر کشش ترین فہرست میں کیا جاتا ہے ۔ ان دنوں بے حدعلیل ہیں اور کام کرنے سے قاصر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رتیک حالیہ اپنی آنے والی نئی فلم موہن جو دارو کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جس کے ہدایتکار اشوتوش گواریکیر ہیں،شوٹنگ کو دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے انہیں شدید چوٹیں لگیںاور وہ بری طرح زخمی ہو گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اگلے دو ہفتے تک کام نہیں کر سکتے لہذٰا انہیں مکمل طور پر آرام کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق انہیں پاﺅں اور ٹخنوں پرشدید چوٹیں آئیں ہیں ۔ رتیک جلد از جلد اپنی صحت یابی اور تندرستی کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرنا چاہتا ہوں ۔

واضع رہے کہ رتیک بھارتی فلموں کی ان گنت کامیاب فلموں کا حصہ بن چکے ہیں اور بہت کم عرصے میں انہوں نے بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے، اپنی دلکش شخصیت اور قابل تعریف اداکاری کی وجہ سے انہوں نے لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔