بھارتی چاند نواب ہوئے مصیبت کا شکار

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2016 11:10am

Untitled-2iiiiiiiiiiiiiiiii

ممبئی:بھارت کے ورسٹائل اور فلم انڈسٹری میں ایک خاص پہچان بنانے والے اداکار نوازالدین صدیقی اس وقت پریشانی کا شکار ہوگئے جب ان پر ایک خاتون نے تھپڑ مارنے کا مقدمہ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار نوازالدین صدیقی کے خلاف خاتون حنا شیخ نے پارکنگ کے تنازعے پر تھپڑ مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ممبئی کے وارسوا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروادیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اور نواز ایک ہی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں رہائش پزیر ہیں ،نواز اور ہماری سوسائٹی کے رہائشیوں کے درمیان پچھلے ایک سال سے پارکنگ کو لے کر اختلافات چل رہے ہیں،تاہم جب آج میری بیٹی نے ان کی تصاویر کھنچنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنے ملازم کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ بد تمیزی کی ،دھکا دیا اور تھپڑ بھی مارا۔

واضح رہے کہ نواز ان دنوں اپنی آنے والی فلم ٹی ای تھری این کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔