اسٹار وارز کئی ھفتے بعد تیسرے نمبر پر آگئی
لاسن اینجلس:امریکی باکس آفس پر فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز کئی ہفتے راج کرنے کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ، رائیڈ الونگ ٹو نے سب سے زیادہ بزنس کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
امریکی باکس آفس پر کامیڈی ڈرامہ فلم رائیڈ الونگ ٹو قہقہے بکھیرنے میں کامیاب ہو گئی،فلم تین کروڑ چالیس لاکھ ڈالر بٹور کر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
دوسرے نمبر پر فلم دی ریووننٹ رہی جس نے دو کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر کا بزنس کیا،فلم کو آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
ریلیز سے قبل ہی مقبول ہوجانے والی فلم اسٹار وار دی فورس آویکنز امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے، فلم نے رواں ہفتے ڈھائی کروڑ ڈالر کمائے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔