اٹک، جھنگ کی جیل میں دو قیدیوں کو سزائے موت

شائع 19 جنوری 2016 05:08am

phansi

اٹک اور جھنگ کی ڈسٹرک جیل میں سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ 

جیل ذرائع کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی سلطان کو صبح سویرے پھانسی دے دی گئی، مجرم سلطان پنڈی گھیب کا رہائشی تھا اور دو ہزار سات میں گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں بھی قتل کے مجرم اللی دتہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا مجرم نے انیس سو ننیانوے میں اپنے ہی دوست کو خنجر کے وار سے قتل کیا تھا۔