کپل شرما جذبات پرقابونہ رکھ سکے اوررو پڑے
ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مشہور کامیڈین اور معروف میزبان کپل شرمااپنے ساتھیوں کے ساتھ شو کے دوران روپڑے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کا سب سے مقبول پروگرام کامیڈی نائٹ ود کپل اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ،سترہ جنوری کو شو کی آخری قسط نشر جائے گی۔
ٹیلی وژن پر کپل کے شو کی ابھی آخری قسط نشر نہیں کی گئی لیکن اس قسط کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہے جس میں کپل اور پوری ٹیم روتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
کپل اور ان کی ٹیم شو کے دوران بہت جذباتی ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تقریباً تین سال اس شو کو دئیے ہیں یہ سیٹ ہمارے گھر جیسا ہوگیا ہے اب یہ سب کچھ ختم ہوجائے گا۔
کپل کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پروگرام کی آخری قسط لازمی نشر کی جائے ہمیں اس شو سے بہت پیار ہے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شو کے ذریعے لوگوں نے ہمیں بہت پیار دیا ہم اس پیار کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔