ہالی ووڈ تھرلر فلم اکسپوزڈ بائیس جنوری کو ریلیز ہوگی

شائع 19 جنوری 2016 02:36pm

wxposed

لاس اینجلس:پراسرار قتل کے معاملے کے گرد گھومتی امریکی تھرلر فلم ایکسپوزڈ بائیس جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ہدایتکار ڈیکلین ڈیل کی ایکشن ایڈونچر اور تھرلر سے بھرپور فلم ایکسپوزڈ ریلیز کے لیے تیار ہے۔فلم میں کینوریوز کو پولیس ڈی ٹیکٹیو کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو اپنے ساتھی کے قتل کی گتھی کو سلجھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کے نمایاں کرداروں میں اینا ڈی ایرماسکرسٹوفر مکڈونلڈ،لورا گومزشامل ہیں۔

تھرل سے بھرپور فلم بائیس جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔