شرٹس کو کب پتلون کے اندر کرنا چاہئیے اور کب باہر رکھنا چاہئیے؟

شائع 19 جولائ 2017 06:40am
/fa/ - Fashion /fa/ - Fashion

فیشن کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کردیا جائے تو وہی فیشن آپ کیلئے مذاق کا باعث بن جاتا ہے۔

اکثر مرد حضرات اس پس پیش کا شکار رہتے ہیں کہ کب شرٹ اندر رکھیں اور کس موقع پر باہر کریں۔

شرٹ پتلون کے اندر رکھیں یا باہر؟

سب سے پہلے تو آپ موقع دیکھیں۔ اگر کوئی بہت زیادہ فارمل ایونٹ ہے تو شرٹ اندر کر لیں اور اگر ان فارمل ہے تو باہر رہنے دیں۔

ڈریس یا فارمل شرٹ پتلون کے اندر کی جاتی ہے جبکہ کیژول شرٹ اندر کریں یا باہر یہ موقع پر منحصر ہے۔ ٹی شرٹس باہر ہین رکھی جاتی ہیں لیکن فارمل ٹراؤزر کے ساتھا سے اندر بھی کیا جاسکتا ہے۔

ٹراؤزرز کےساتھ اندر، جینز کے ساتھ موقع کے مطابق جبکہ شارٹس کے ساتھ باہر ہی رکھی جاتی ہیں۔

اگر شرٹ سٹریٹ یعنی سیدھی ہے تو اندر کی جائے گی، لیکن اگر شرٹ کا دامن گولائی والا ہے تو باہر رکھی جائے گی۔

اسی طرح اگر شرٹ کی لمبائی آپ کی بیلٹ تک ہے تو اسے باہر رکھیں اور اگر بیلٹ سے نیچے ہے تو اسے اندر کر لیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا