سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سلیبریٹیز
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی شخص اپنے فن اور ہنر کا مظاہرہ دکھا کر شہرت حاصل کرسکتا ہے لیکن اس کہ لئے انسان کا خوش قسمت ہونا بھی ضروری ہے۔ آج ہم آپ کو چند ایسے ہی خوش قسمت افراد کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن کے ساتھ انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنا ایک بلند مقام اور مرتبہ بنالیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔
تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے خوش قسمت سلیبریٹیز ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا۔
زید علی
زید علی ایک پاکستانی نژاد کینیڈین کامیڈین ہیں۔ ان کی زیادہ تر ویڈیوز دیسی کلچر اور دیسی طرزِ رہائش پر بنی ہوتی ہیں ان کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ان کی بنائی ہوئی ہر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل کرتی ہے اور وائرل ہوجاتی ہے۔
عالمگیر خان
عالمگیر خان ایک سماجی کارکن اور فکس اِٹ مہم کے بانی ہیں۔ ان کی فکس اِٹ مہم نے انہیں راتوں رات سوشل میڈیا پر خوب شہرت اور پذیرائی دلائی۔ عالمگیر خان اکثر کراچی شہر کے مختلف مقامات کی گندگی اور دیگر بنیادی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کرتے ہیں ساتھ ہی خود بھی اس کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔
ارشد خان
چائے والاـفائل فوٹوکچھ لوگ سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہوتے ہیں لیکن ارشد خان المعروف "چائے والا" کے ساتھ ایسا تو نہیں تھا مگر اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک فوٹوگرافر کی جانب سے لی جانے والی تصویر نے انہیں رات ہی رات سوشل میڈیا اسٹار بنادیا اور پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔
کراچی وائینز
سوشل میڈیا کا ذکر ہو اور انٹرٹینر گروپ کراچی وائینز کا نام نہ لیا جائے تو یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ گذشتہ کئی سالوں سے یہ گروپ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی مزاح سے بھرپور اور سبق آموز ویڈیوز سے لطف اندوز کررہا ہے۔
قندیل بلوچ
فائل فوٹوفوزیہ عظیم جنہیں سوشل میڈیا کی دنیا قندیل بلوچ کے نام سے جانتی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ انہیں گذشتہ برس انہی کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
طاہر شاہ
انٹرنیٹ صارفین کسی چیز سے واقف ہوں یا نہ ہوں لیکن ایک نام کو وہ ضرور جانتے ہوں گے وہ نام ہے طاہر شاہ۔ طاہر شاہ نے 2016 میں ایک گانا "اینجل" گایا جو ان کی وجہ شہرت بنا۔
شام ادریس
شام ادریس کا اصل نام احتشام ادریس ہے وہ بھی زید علی کی طرح کینیڈین نژاد پاکستانی ہیں۔ ان کے صرف فیس بک پیج پر ہی لائکس کی تعداد 4 ملین سے بھی زیادہ ہے ان کی ویڈیوز کافی منفرد اور مزاح سے بھرپور ہوتی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
آیان علی
فائل فوٹوآیان علی پاکستان کی خوبصورت ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ 2010 میں انہیں مشہور برانڈ "کیلوِن کلائن" کی جانب سے بیوٹی آف دی ایئر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ تاہم 2015 میں وہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار ہوئیں جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا لیکن وہ عدالت میں اپنی ہر پیشی پر کچھ اس انداز میں آتی تھیں کہ انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کافی زیرِ بحث لایا جاتا۔
دی ایڈیٹز
کرچی وائینز کی طرح سوشل میڈیا پر ایک اور گروپ دی ایڈیٹز نے بھی صارفین کی جانب سے بھرپور داد وصول کی ان کی ویڈیوز بھی مختلف موضوعات اور سبق آموز نتیجے پر منحصر ہوتی ہیں۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔