ممبئی کے مشہور آر کے اسٹوڈیو میں آتشزدگی

شائع 17 ستمبر 2017 08:19am
-Emmanual Yogini -Emmanual Yogini

ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں تاریخی آر کے فلم اسٹوڈیوز میں آگ لگ گئی۔ جس سے ماضی کے معروف اداکار اور ہدایت کار راج کپور کی فلموں کے کاسٹیومز اور دیگر اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔

بھارتی ریسکیو سروسز کے مطابق آگ عمارت کی بیسمنٹ سے شروع ہوئی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت  کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے اسٹوڈیوز میں ریئلٹی ڈانس شو کیلئے لگا سیٹ بھی پوری طرح جل گیا۔

آر کے اسٹوڈیوز انیس سو اڑتالیس میں راج کپور نے قائم کیا تھا۔ جہاں ان کی ماضی کی تمام فلموں کے کاسٹیومز اور دیگر یادیں موجود تھیں۔

اس حادثے پر ان کے بیٹے رشی کپور نے ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔