سلمان کترینہ ایک بار پھر ساتھ۔۔
ممبئی:سلمان خان کا شمار بولی وڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے،کسی بھی فلم میں ان کی موجودگی اس فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔
سلمان بولی وڈ میں دوستی نبھانے کے لئے بھی بے حد مشہور ہیں،کچھ ایسا ہی ہوا جب انہوں نے بھری محفل میں کترینہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کترینہ جیسی باہمت عورت آج تک نہیں دیکھی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کترینہ اپنی فلم فتور کی پروموشن کے لئے بھارت کے معروف رئلیٹی شو بگ باس میں شریک ہوئیں ،پروموشن کے دوران سلمان نے کترینہ اور رنبیر کی علیحدگی کے حوالے سے کہا کہ میں نے آج تک کترینہ جیسی باہمت خاتون نہیں دیکھی ،بھارت میں مجھ سمیت ہر کوئی کترینہ کا دیوانہ ہے۔کترینہ سلمان کے منہ سے اپنی تعریف سن کر شرما گئیں ،اور جواب میں کچھ بھی بول نہ پائیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں سلمان اور کترینہ ایک دوسرے کے کافی قریب رہے ہیں ،پھر رنبیر اور کترینہ کے ساتھ ہونے کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔